عالمی خبریں

ممتاز سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کا انتقال

مارچ 14, 2018 < 1 min

ممتاز سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کا انتقال

Reading Time: < 1 minute

عروف سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ عالمی شہرت یافتہ سائنسدان 8 جنوری 1942 میں برطانوی شہر اوکسفورڈ میں پیدا ہوئے۔  1963 میں ہاکنگ موٹور نیورون بیماری کا شکارہوئے، جس کی وجہ سے نہ تو وہ حرکت کرسکتے تھے اورنہ ہی بول سکتے تھے لیکن وہ دماغی طورپرصحت مند تھے۔1988 میں اپنی تصنیف ”اے بریف ہسٹری آف ٹائم” سے ساری دنیا میں مقبولیت حاصل کی اور بیسویں صدی میں آئن اسٹائن کے بعد دوسرے مقبول ترین سائنسدان کا اعزاز حاصل کیا۔ہاکنگ نے ایک چیلنج دنیائے طبیعیات کو بھی دیا۔ انہوں نے وقت کے سفرسے روکنے کے لیے قوانین طبیعیات کی طرف سے ایک "نظریہ تحفظ تقویم” پیش کیا تھا تاکہ تاریخ کو مورخوں کی دخل اندازی سے بچایا جا سکے جب کہ وہ شخص جس نے اپنے آپ کو بلیک ہول اور ٹائم مشین سے متعلق ریاضی کی موٹی موٹی مساوات سے سب سے زیادہ ممتاز کیا ہے وہ ماہر کونیات اسٹیفن ہاکنگ ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے