متفرق خبریں

شاہد مسعود کی معافی کے الفاظ

مارچ 20, 2018 < 1 min

شاہد مسعود کی معافی کے الفاظ

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں ایک صفحے کے غیرمشروط معافی نامے میں ڈاکٹر شاہد نے لکھا ہے کہ میرا نام شاہد مسعود ولد مسعود احمد خان (مرحوم) ہے ۔ میں ائر ویوز میڈیا (چینل نیوز ون) کا صدر ہوں، جس کا دفتر اسٹاک ایکسچینج ٹاور اسلام آباد کے فسٹ فلور پر ہے ۔ میں درج ذیل بیان لکھ کر دیتا ہوں کہ —
میں نے ۴۲ جنوری دوہزار اٹھارہ کو اپنے پروگرام میں آٹھ سالہ بچی زینب کے قتل کے بعد اس کے بعض پہلو اجاگر کئے تھے اور چیف جسٹس سے اس پر از خود نوٹس لینے کی درخواست کی تھی ۔ شاہد مسعود کے معافی نامے کے مطابق سپریم کورٹ نے اس پر ازخود نوٹس لیا اور پھر ایک تین رکنی کمیٹی بنائی جس نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹرجنرل کی سربراہی میں انکوائری کی ۔
مذکورہ کمیٹی نے مجھے اور دیگر شراکت داروں کو شامل کرتے ہوئے تحقیقات کیں اور اپنی رپورٹ اس عدالت میں پیش کی جس میں قرار دیا گیاکہ پروگرام میں کئے گئے میرے دعوے بے بنیاد تھے اور ثابت نہ کیے جا سکے ۔
پاکستان ۲۴ کے مطابق آخری پیراگراف میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے لکھا ہے کہ یہاں میں اپنے پروگرام میں کہی گئی باتوں پر افسوس ، پشیمانی اور توبہ کا اظہار کرتے ہوئے اس عدالت سے غیر مشروط، قطعی اور مخلصانہ معافی مانگتا ہوں۔ میں خود کو اس عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑتا ہوں،اور نرمی و رحم دلی چاہتا ہوں۔ میں اس عدالت کو انتہائی عزت و احترام کے مقام پر رکھتا ہوں اور اس سے رحم دلی اور معاف کرنے والے سلوک کی توقع کرتا ہوں ۔ میں قانون کے مطابق اس عدالت کے کسی بھی فیصلے کو قبول کر کے اس پر عمل کروں گا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے