پاکستان

مشال قتل: ملزم ریمانڈ پر

مارچ 20, 2018 < 1 min

مشال قتل: ملزم ریمانڈ پر

Reading Time: < 1 minute

انسداد دہشت گردی عدالت نے مشال قتل کیس میں گرفتار ملزم صابر مایار کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ صابر مایار 11 ماہ سے روپوش تھا، عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔

 

عبدالو لی خان یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے طالبعلم مشال خان کے قتل میں نامزد ملزم صابر مایار نے گذشتہ روز خود گرفتاری دی تھی، جس کے بعد ملزم کو آج سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے استعاثہ کی 10 روزہ ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا ہے۔

ملزم صابر مایار جامعہ عبدالولی خان کے ملازم اور ایمپلائیز یونین کے صدر تھا۔ ملزم مشال کے قتل کے بعد 11 ماہ سے روپوش تھا اور ہری پور جیل میں قائم انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اسے اشتہاری قرار دیا تھا۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے