پاکستان پاکستان24

جلسہ لاہور کا، مجمع پشاور کا

اپریل 30, 2018 < 1 min

جلسہ لاہور کا، مجمع پشاور کا

Reading Time: < 1 minute

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ جلسہ لاہور دا، مجمع پشوردا اور ایجنڈا کسی ہور دا ۔۔ نوازشریف نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو کچھ خیبرپخونخوا میں کیا وہ دنیا جانتی ہے ۔۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مقابلے میں سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو دیکھیں، فرق صاف ظاہر ہے۔۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ترقی کے ایجنڈے پر کام کیا۔ مسلم لیگ ن کے ایجنڈے کو 10 سے 20 سال مل جائیں تو پاکستان کی تصویر بدل سکتی ہے ۔ حکومت کو کام کرنے ہی کب دیا گیا؟۔

انہوں نے تحریک انصاف کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ لاہوردا،مجمع پشاور دار اورایجنڈاکسی ہورہا ۔ یہ عمران خان کی اصولی سیاست کی منہ بولتی تصویر ہے ۔ انہوں نے جو خیبرپختونخوا میں کیا وہ دنیا کو پتہ ہے۔۔غیررسمی گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ بھارت اور چین آپس میں دوستی کر رہے ہیں لیکن افسوس پاکستان نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔۔۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے