عمران خان کو بری کر دیا

اسلام آباد انسداد دہشتگری عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کو بری کر دیا ہے _ انسداد دہشتگری عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیصلہ سنایا، عدالت نے 13 اپریل کو عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا _

واضح رہے کہ 2014 میں اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران عمران خان سمیت تحریک انصاف کے کچھ رہنماؤں پر ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس، پی ٹی وی اور پارلیمان حملہ کیس سمیت 4 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

 

متعلقہ مضامین