پاکستان24 متفرق خبریں

پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے نئے نشان

مئی 29, 2018 < 1 min

پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے نئے نشان

Reading Time: < 1 minute

الیکشن کمیشن نے 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے ہیں ۔ پیپلزپارٹی تیر کے نشان کو چھوڑ کر تلوار جبکہ مسلم لیگ ق سائیکل کی بجائے ٹریکٹر کے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لے گی ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں بغیر اعتراضات والی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو بلا (کرکٹ بیٹ)، مسلم لیگ (ن) کو شیر، ایم کیو ایم پاکستان کو پتنگ، متحدہ مجلس عمل کو کتاب، اے این پی کو لالٹین، پاکستان عوام لیگ کو انسانی ہاتھ، متحدہ قبائل پارٹی کو پگڑی، پاکستان تحریک انسانیت کو کنگھی، پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی، پاکستان متحدہ علماء و مشائخ کونسل کو بیل، نیشنل پارٹی کو آری، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کو تارے جبکہ عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد پیپلزپارٹی کو تلوار اور مسلم لیگ ق کو ٹریکٹر کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز، پیپلز پارٹی شہید بھٹو، پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز نے تلوار کے انتخابی نشان جبکہ ٹریکٹر کے لیے پاکستان مسلم لیگ ق اور پاکستان کسان اتحاد نے درخواستیں دائر کی تھیں ۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے چند روز قبل تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے