سندھ کے نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان

کراچی میں سندھ کے نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی ۔ نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہماری اولین کوشش پرامن ماحول میں الیکشن کا انعقاد ہے ۔

تقریب میں سبکدوش وزیراعلی مرادعلی شاہ، ناصر حسین شاہ، آغا سراج درانی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید، آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ، بیورو کریٹس، دیگر وزرا  اور بزنس کمیونٹی کےافراد بھی شریک تھے ۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے نگراں وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔

حلف برداری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح میں شفاف الیکشن کرانا ہے، کوشش کریں گے الیکشن پرامن ماحول میں ہوں ۔

متعلقہ مضامین