متفرق خبریں

ممبئی حملہ کیس کی سماعت

جون 6, 2018 < 1 min

ممبئی حملہ کیس کی سماعت

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت میں ممبئی حملہ کیس کی سماعت ہوئی ہے _ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی_

ممبئی حملہ کیس میں تمام پاکستانی گواہوں کے بیانات قلمبند اور  جرح بھی مکمل کر لی گئی ہے، آج استغاثہ کے گواہ زاہد اختر عدالت میں پیش ہوئے جن پر وکیل صفائی نے جرح مکمل کی _ ملزمان کے وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ بھارتی گواہوں سے متعلق عدالت حکم جاری کرے،  جج نے کہا کہ وزرات داخلہ نے 27 بھارتی گواہوں کی دستیابی سے متعلق مہلت مانگ رکھی ہے، وکیل نے کہا کہ 27 جون تک بیس دن ہیں، وزارت داخلہ تین سال کہاں تھی، یہ نہ ہو 27 جون کو وزارت داخلہ ایک بار پھر وقت مانگ لے،

جج نے کہا کہ عدالت نے حکم نامے میں لکھا ہے کہ 27 جون آخری مہلت ہے، وکیل کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے آج تک یہاں کوئی جواب نہیں دیا، ہمیں ایک بار پھر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دے گی _ جج نے کہا کہ حکومت پاکستان سینئر نمائندے کی درخواست پر عدالت نے 27جون تک مہلت دی چکی ہے، سرکاری استغاثہ نے کہا کہ آپ انتظار کر لیں اگر رپورٹ پیش نہ کی گئی تو بھارتی گواہوں کے بغیر فیصلہ دینے کی درخواست کریں گے _

عدالت نے کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی_

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے