ٹریفک وارڈن سمیت دو قتل

راولپنڈی کی مری روڈ پر کمیٹی چوک میں رانگ وے جانے نو پارکنگ سے منع کرنے پر کارسوارنے فائرنگ کرکے ٹریفک وارڈن سمیت 2 افراد قتل کر دیئے، اہل علاقہ نے فائرنگ کرنے والے شہری کو اسلحہ سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے _

مقتول ٹریفک وارڈن شاہد سرور نے کمیٹی چوک میں نوپارکنگ سے شہری کو منع کیا جس پر کار سوار مشتعل ہوا اور طیش میں آکر فائرنگ شروع کردی، گولیاں لگنے سے ٹریفک وارڈن شاہد سرور اور راہگیر نثار شدید زخمی ہو گئے جنھیں انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں دوران علاج دم توڑ گئے، اہل علاقہ نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، ٹریفک وارڈن شاہد سرور 2 کم سن بچوں کا باپ ہے، پولیس نے دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے،  جبکہ ملزم راجہ شاہد کو تھانہ وارث خان پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے