پولیس کا ‘زرد صحافت’ پر نوٹس

اسلام آباد پولیس نے ٹی وی چینل 92 نیوز اور اینکر رؤف کلاسرا کو قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 25 مئی کو چینل کے پروگرام مقابل میں اسلام آباد پولیس کے اعلی افسران پر جھوٹے الزامات لگا کر ان کو بدنام کیا گیا ہے _

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پروگرام میں اینکر کلاسرا نے پولیس لائن ویلفیئر پٹرول پمپ کے حوالے سے غلط اور گمراہ کن خبر دی اور پولیس کے اعلی افسران کی تصاویر نشر کیں جس سے شہرت کو نقصان پہنچایا گیا _

پولیس حکام کے مطابق نوٹس کا جواب آنے کے بعد چینل اور اینکر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی _

متعلقہ مضامین