پاکستان

امن کے مہینے میں قتل عام

جون 14, 2018 < 1 min

امن کے مہینے میں قتل عام

Reading Time: < 1 minute

شقی القلب قاتلوں نے ماں باپ سمیت چار سال کے بچوں کو بھی ہاتھ باندھ کر گولیاں مار کر قتل کر دیا، پولیس کے مطابق واقعہ اٹک کے ایک گاؤں میں پیش آیا ہے  _

رمضان المبارک جسے دین اسلام نے امن و سلامتی کا ماہ مقدس قرار دیا ہے شقی القلب اور درندہ صفت قاتلوں کے دلوں میں رحم کا جذبہ نہ جگا سکا، اٹک کی تحصیل حضرو کے گاوں جتیال میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد قتل کر دیے گئے  قتل ہونے والوں میں تین کم سن بچے، دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے، پولیس کے مطابق مقتولین کو ہاتھ پاوں باندھ کر گولیاں ماری گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں گھر کا سربراہ وسیم اس کی دو بیگمات علیشبا، نائلہ، بچے حسن، کاشان اور عثمان شامل ہیں، پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول خاندان کا تعلق کراچی سے تھا جو یہاں پر رہائش پذیر تھے _

پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں _ ہاتھ بندھے معصوم بچوں کی نعشیں دیکھ کر علاقے میں کہرام مچ گیا ہے اور بہت سے افراد وقتی طور پر حواس کھو بیٹھے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے