پاکستان24 متفرق خبریں

جنرل آصف یاسین جہاز سے آف لوڈ

جون 22, 2018 < 1 min

جنرل آصف یاسین جہاز سے آف لوڈ

Reading Time: < 1 minute

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق سیکرٹری دفاع جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین کو کابل جانے سے روک دیا، ایف آئی اے امیگریشن نے انہیں پرواز سے آف لوڈ کر کے واپس گھر جانے کیلئے کہا ۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری دفاع آصف یسین ملک وفد کے ہمراہ اسلام آبادسے کابل جارہے تھے،اسلام آبادسے روانگی کے لئے سابق سیکریٹری دفاع کو امیگریشن عمل کے دوران ای سی ایل میں نام شامل ہونے پرروکا گیا،جس کے بعد ایف آئی اے نے انھیں افغانستان کے دارالحکومت جانے والی غیر ملکی پرواز آرکیو 928 سے آف لوڈ کردیا ۔

بعدازاں آصف یسین ملک نیو اسلام اباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے واپس اسلام آباد چلے گئے،ذرائع کا دعوی ہے کہ سابق سیکرٹری دفاع وچیئرمین پی آئی اے کا نام سپریم کورٹ میں قومی ایئرلائین کے حوالے سے زیر سماعت کیس کے باعث ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے