پاکستان24 متفرق خبریں

بول ٹی وی کے مالک کو سزا

جولائی 5, 2018 < 1 min

بول ٹی وی کے مالک کو سزا

Reading Time: < 1 minute

بول ٹی وی اور ایگزیکٹ گروپ کے مالک شعیب شیخ کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ پاکستان سے آن لائن جعلی ڈگریوں کے کیس میں ایکزیکٹ کے سی ای او کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سزا سنائی ہے ۔

اسلام آباد میں ایگزیکٹ کمپنی کے مالک کے خلاف جعلی ڈگری کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے محفوظ کردہ فیصلہ سنایا، عدالت نے ایگزیکٹ کے چیئرمین شعیب احمد شیخ سمیت 23 ملزمان کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے تاہم مرکزی ملزم کی اہلیہ عائشہ شعیب شیخ سمیت تین ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے ۔ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 419 کے تحت ملزمان کو تین سال قید ایک لاکھ جرمانہ جبکہ دفعہ 420 کے تحت تین سال قید دو لاکھ جرمانہ، دفعہ 468 کے تحت سات سال قید پانچ لاکھ اور دفعہ 471 کے تحت سات سال قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کیا گیا ہے ۔ فیصلے کے مطابق تمام سزاؤں کا اطلاق اکٹھا ہو گا ۔

عدالت نے ملزمان کو منی لانڈرنگ اور الیکٹرانک کرائم کے الزامات سے بری کر دیا ہے ۔

تفصیلات اپ ڈیٹ کی جا رہی ہیں

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے