متفرق خبریں

عدالتی ڈیم کیلئے فوجی چندہ

جولائی 9, 2018 < 1 min

عدالتی ڈیم کیلئے فوجی چندہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی فوج کے افسران نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے قائم ڈیموں کے فنڈ میں عطیات دینے کا اعلان کیا ہے ۔ پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غٖفور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ پاکستان کی تینوں افواج بحری، بری اور فضائیہ کے افسران ڈیموں کیلئے قائم فنڈ میں دو دن کی تنخواہ جمع کرائیں گے ۔

ترجمان کے مطابق اس قومی مقصد کیلئے پاکستان کی فوج کے سپاہی ایک دن کی تنخواہ جمع کرائیں گے ۔ واضح رہے کہ ملک کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھاشا دیامر اور مہمند ڈیم بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے اور اس کیلئے اکاؤنٹ سپریم کورٹ کی جانب سے بنایا گیا ہے جس میں انہوں نے ذاتی طور پر دس لاکھ روپے کی خطیر رقم جمع کرائی ہے ۔

دوسری جانب سابق حکومت کے وزرا نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کی منظوری مشترکہ مفادات کونسل پہلے ہی دے چکی ہے اور اس کیلئے حالیہ ترقیاتی بجٹ میں بائیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے