متفرق خبریں

جنرل فیض کی نگرانی میں دھاندلی

جولائی 10, 2018 < 1 min

جنرل فیض کی نگرانی میں دھاندلی

Reading Time: < 1 minute

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے  بہت سےلوگوں سےزبردستی پارٹی چھڑوائی گئی یہ فوج کا اپنے حلف سے انحراف ہے ۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں سے زبردستی پارٹی چھڑوانا فوج کا حلف سےانحراف ہے اور یہ فوج کی ساکھ کو مجروح کرنے کے مترادف ہے ۔ نوازشریف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے پولنگ اسٹیشن کےاندرانتظامات کی بات کی، جو ہو رہا ہے یہ الیکشن کی ساکھ کونقصان پہنچارہاہے، نوازشریف نے کہا کہ الیکشن میں کسی قسم کی مداخلت کوتسلیم نہیں کریں گے، ہماراحوصلہ ہےاب تک چیزوں کوبرداشت کیاہے ۔

نوازشریف نے کہا کہ ہماری برداشت کا امتحان نہ لیا جائے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں خدمات ہماری بھی ہے، ان
جوانوں اورافسرون کوسلام کرتاہوں جومورچوں پرہیں، مورچےوالوں کوسلام کرناچاہیےیہ حلف کی خلاف وزری نہیں کرتے ۔ نوازشریف نے کہا کہ فوج کے حلف میں واضح لکھاہےسیاست میں مداخلت نہیں کرینگے، ہم حلف کی خلاف وزری کرنے والوں کےخلاف ہیں، الیکشن کمیشن کےپاس پوری حکومت کے اختیارات ہیں ۔

نوازشریف نے کہا کہ فوج کے الیکشن بوتھ کے اندرجانے اورکرداراداکرنے کی سمجھ نہیں آرہی، سب دیکھ رہےہیں کس پارٹی کوفائدہ پہنچانےکی کوشش کی جا رہی ہے، جس کےخلاف باقاعدہ مہم چل رہی ہےوہ ن لیگ ہے، مسلم لیگ ن کےلوگوں کوتوڑ کر پی ٹی آئی میں جوڑاجارہاہے، نواز شریف نے کہا کہ یہ جیپ نشان والےکون لوگ ہیں،یہ عوام کیلئےنشانی ہے،  قوم ایسی چیزیں کبھی قبول نہیں کرےگی، ہم نے کیا گناہ کیاہے ۔

نوازشریف نے کہا کہ ایٹم بم بنانےمیں کرداراداکیاہے اس سےبڑامحب وطن کون ہوسکتا، پاکستان میرےخون کے اندرشامل ہے،پاکستانی بنانےوالی پارٹی کے خلاف سازشیں کیں جا رہی ہیں، یہ مکروہ کام جنرل فیض حمید کی سربراہی میں ہو رہاہے، جس کو10 سال کی سزا سنادی جائےاس کو سی ایل کی کیاپرواہ ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے