بنوں میں خودکش حملہ

بنوں میں سابق صوبائی وزیر اکرام اللّٰہ گنڈہ پور کی گاڑی کے قریب دھماکہ کیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق سابق صوبائی وزیر کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا ہے، جس میں ڈرائیور شہید اور تحریک انصاف کے امیدوار اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

تازہ اطلاعات کے مطابق اکرام اللہ گنڈا پور اپنے ساتھیوں سمیت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ اکرام اللہ کے بھائی اسرار گنڈا پور کو بھی چند برس قبل خودکش حملے میں قتل کیا گیا تھا اور اس کا الزام اکرام اللہ نے سیاسی مخالفین پر لگایا تھا کہ خودکش حملہ آور کو خرید کر لایا گیا تھا تاہم عدالت میں یہ کیس مکمل ہونے سے قبل اکرام اللہ خود بھی حملے کا شکار ہو گئے ۔

متعلقہ مضامین