عائشہ گلالئی کو کتنے ووٹ ملے

تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ اور عمران خان پر گندے میسجز کرنے کا الزام لگانے والی عائشہ گلالئی عام انتخابات میں ووٹرز کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں ۔ گلالئی چاروں حلقوں سے اپنی ضمانت ضبط کروا بیٹھی ہیں ۔

تحریک انصاف چھوڑ کر اپنی سیاسی جماعت تحریک انصاف گلالئی بنانے والی عائشہ کو این اے 53 میں عمران کے مقابلے میں صرف 138 ووٹ ملے۔ گلالئی کو این اے 25 نوشہرہ میں پرویز خٹک کے خلاف 959، این اے 231 میں سید ایاز علی شاہ شیرازی کے مقابلے میں 827 اور لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقے سے ایک ہزار 614 ووٹ ملے ہیں ۔ اس طرح گلالئی کے کل ووٹ 2145 رہے ۔

متعلقہ مضامین