پاکستان پاکستان24

مولانا اور فوجی ترجمان کی وضاحت

جولائی 31, 2018 < 1 min

مولانا اور فوجی ترجمان کی وضاحت

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان نے دشمن کو شکست دینے کے آرمی چیف کے بیان کی وضاحت طلب کی اور کہا کہ الیکشن کے دن دشمن قوتوں کو شکست دینے سے کیا مطلب تھا؟ ووٹ سے دشمن قوت کو شکست کیسی دی جاتی ہے یہ سوال ہے جس کی وضاحت کی جائے ۔

فوج کے ترجمان نے مولانا فضل الرحمان کی پریس ٹاک کے فورا بعد وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے ۔ الیکشن میں دشمن کو شکست کے آرمی چیف کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا بیان واضح اور الیکشن سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والی دشمن قوتوں سے متعلق تھا، دشمن قوتوں نے الیکشن مہم کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش کی تھی، اسی پر آرمی چیف نے کہا تھا پاکستانیوں نے ووٹ کے لیئے باہر نکل کر ان دشمن طاقتوں کو شکست دی ۔ ترجمان کے مطابق مولانا نے مذکورہ بیان کو سمجھے بغیر اپنی مرضی کا مطلب نکال لیا

ترجمان کے مطابق آرمی چیف کے بیان میں مخاطب انتخابات میں ہارنے والی سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ دہشت گرد تھے، آرمی چیف کا بیان صرف اور صرف الیکشن کے پرامن انعقاد کے حوالے سے تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے