آر ٹی ایس کے 25 کروڑ اخراجات

عام انتخابات میں نتائج بروقت بھجوانے کا نظام آر ٹی ایس ناکام ہونے کے باوجود الیکشن کمیشن کو اس کا 25 کروڑ روپے کا معاوضہ ادا کرنا پڑے گا ۔ الیکشن کمیشن کو سسٹم کے نادرا کو 17 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے ۔

الیکشن کمیشن فارم 45 کی تصویروں پر 8 کروڑ روپے پریزائیڈنگ افسران کو بھی دے گا ۔ آر ٹی ایس کی تربیت پر آنے والے اخراجات الگ ہیں ۔ رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم نادرا کی جانب سے تیار کیا گیا اور چلانے کی ذمہ داری بھی نادرا کی تھی لیکن الیکشن کمیشن کے مطابق سسٹم پولنگ کی رات نتائج کا بوجھ برداشت نہ کر سکا ۔ دوسری جانب آزادانہ تحقیقات کرنے والوں اور کمیشن و نادرا میں موجود ذرائع کا دعوی ہے کہ آر ٹی ایس ناکام نہیں ہوا بلکہ جان بوجھ کر اس سے کام نہیں لیا گیا ۔

الیکشن نتائج میں تاخیر کے باعث اپوزیشن جماعتوں نے دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آر ٹی ایس کی ناکامی کی صرف تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کی جائیگی جس کے بعد ایف آئی اے اور خفیہ اداروں سے بھی چھان بین کرائی جائیں گی ۔

متعلقہ مضامین