جے آئی ٹی عدالت نے بنائی تھی، چودھری نثار
Reading Time: < 1 minuteچیف جسٹس ثاقب نثار کے وضاحتی ریمارکس کے بعد جے آئی ٹی پر چودھری نثار کا بیان بھی آ گیا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی عدلیہ کے 3 رکنی بینچ کے حکم پر تشکیل دی گئی ۔
چوہدری نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ رجسٹرار نے آئی ایس آئی اور ایم آئی سے خود رابطہ کیا، رجسٹرار نے فوجی افسران کے نام مانگے تھے، چوہدری نثار کے بیان کے مطابق جے آئی ٹی میں فوجی افسران کی شمولیت اسی فیصلے کا حصہ تھی، جے آئی ٹی میں فوجی افسران کی شمولیت میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ جے آئی ٹی تشکیل میں حکومتی شخصیت یا وزارت شامل نہیں تھی ۔
Array