پاکستان

احتساب بیورو اجلاس کے فیصلے

ستمبر 6, 2018 < 1 min

احتساب بیورو اجلاس کے فیصلے

Reading Time: < 1 minute

قومی احتساب بیورو یعنی نیب نے وزیر دفاع پرویز خٹک، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور میئر کراچی وسیم اختر سمیت 14 افراد کے خلاف انکوائریوں کی منظوری  دی ہے ۔ احتساب بیورو سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ منظوری ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس میں چیئرمین نے دی ۔

اعلامیے کہتا ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری خالد پرویز، ایم ڈی ٹورازم مشتاق خان، آغا سراج درانی، اقبال زیڈ ایم، یوسف جمیل انصاری، میئر کراچی وسیم اختر، وزیراعلیٰ سندھ کے سابق معاون خصوصی امتیاز ملاح سمیت دیگر کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دی گئی ۔

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محمود زیب و دیگر کے خلاف بد عنوانی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دی گئی، ملزمان پر اراضی سے فاسفیٹ کی تلاش کا لائسنس دینے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 35 کروڑ 52 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ۔ بورڈ نے بلوچستان کے سابق وزیر اظہار حسین کے خلاف گندم کی خرد برد پر بدعنوانی ریفرنس دائرکرنے کی بھی منظوری دی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے