پاکستان24 متفرق خبریں

اوصاف چینل کا لائسنس منسوخ

ستمبر 7, 2018 2 min

اوصاف چینل کا لائسنس منسوخ

Reading Time: 2 minutes

برطانیہ میں میڈیا کے نگراں ادارے آفکام نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے اوصاف اخبار کا ٹی وی چینل لائسنس منسوخ کر دیا ہے ۔ چینل کا یہ لا ئسنس اس کے نشریات شروع کرنے سے پہلے ہی منسوخ کیا گیا ہے ۔

اپنے فیصلے میں آفکام نے کہا ہے کہ چینل کا لائسنس رکھنے والی برطانوی کمپنی اوصاف برطانیہ کے پاکستان اور لندن سے شائع ہونے والے اوصاف اخبار سے قریبی تعلقات ہیں جس میں جرم، دہشت گردی اور نفرت آمیز مضامین شائع ہوئے تھے ۔آفکام فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ اوصاف اخبار میں شائع مواد نفرت انگیزی، جرم، دہشت گردی پر مبنی افعال کے ابھارنے کے زمرے میں آتا ہے ۔

آفکام کا فیصلہ گذشتہ سال اکتوبر میں بی بی سی ریڈیو فور کے پروگرام فائل آن فور کے بعد عمل میں آیا ہے جس میں برطانیہ میں شائع ہونے والے اردو اخبارات، ٹی وی چینلوں اور ریڈیو سٹیشنوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔

پروگرام کی تیاری کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ اردو اخبار اوصاف کے لندن ایڈیشن میں شائع ہونے والے چند مضامین میں القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن، افغان طالبان کے رہنما ملا عمر، انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں برسرِ پیکار کالعدم شدت پسند تنظیموں کے سربراہان کی تعریف کی گئی ہے ۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ حقیقی خطرہ موجود ہے کہ لائسنس کے حامل ہمارے براڈکاسٹنگ قواعد کی خلاف ورزی کر سکتے ہیں اور اس نوعیت کا مواد اوصاف ٹی وی پر نشر کر سکتے ہیں جیسا انھوں نے زوزنامہ اوصاف میں شائع کیا ہے۔ یہ ناصرف ناضرین کے لیے ضرررساں ہو سکتا ہے بلکہ آفکام کی ریگولیٹری سرگرمیوں پر بھی سوال کھڑے کر سکتا ہے ۔

فیصلے کے مطابق اوصاف انتظامیہ کو سات نومبر کو ایک اور مراسلہ بھیجا گیا اور آفکام نے اپنے فیصلے میں اوصاف انتظامیہ کی طرف سے 23 اکتوبر اور 10 نومبر کو موصول ہونے والے موقف کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ جواب میں جان بوجھ کر غلط بیانی کی گئی ۔ آفکام نے لکھا ہے کہ ان سنگین نتائج کی روشنی میں ہمیں اس بات کا اطمینان نہیں رہا کہ اوصاف یوکے لمیٹڈ کی انتظامیہ ایک براڈکاسٹ لائسنس رکھنے کے لیے موزوں ہے۔ اس بنیاد پر ہم ان کا لائسنس منسوخ کر رہے ہیں۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے