لاہور کے 12 نجی اسپتالوں کو نوٹس

چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور کے نجی اسپتالوں میں مہنگے علاج کا از خود نوٹس لیتے ہوئے 12 اسپتالوں کے مالکان کو نوٹس جاری کرکے کل عدالت طلب کر لیا ہے ۔

چیف جسٹس نے لاہور رجسٹری میں نجی اسپتالوں میں مہنگے علاج کے ازخود نوٹس پر کارروائی کی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نجی اسپتالوں میں ایک دن علاج کے لاکھوں روپے بٹور لئے جاتے ہیں ۔ چیف جسٹس نے لاہور کے ڈاکٹرز اسپتال اور حمید لطیف اسپتال سمیت 12 اسپتالوں کے مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اتوار 16 ستمبر کو طلب کر لیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے سیکریٹری ہیلتھ اور ہیلتھ کئیر کمیشن کے سربراہ کو بھی نوٹس جاری کر کے مؤقف دینے کیلئے کہا ہے ۔

متعلقہ مضامین