پاکستان پاکستان24

خان کا مودی کو خط

ستمبر 20, 2018 < 1 min

خان کا مودی کو خط

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم عمران خان نے انڈیا کے وزیراعظم کو جوابی خط لکھا ہے ۔ خط میں وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات بحالی کی بات کی ہے ۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد کا خط لکھاتھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کے خط کا جواب دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خط میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات بحالی کی بات کی ہے ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خط میں پاک بھارت باضابطہ مذاکرات جلد شروع کرنے پر زور دیا ہے ۔ وزیراعظم نے اپنے خط میں کہا ہے کہ اچھا ہوگا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ مل کر بات چیت کا باقاعدہ آغاز کر سکیں۔اپنے خط میں وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم کو کشمیر، سر کریک اور سیاہ چن پر مذاکرات کی دعوت بھی دی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے