متفرق خبریں

نیب جج بشیر کے پاس نہیں جانا چاہتا

ستمبر 24, 2018 < 1 min

نیب جج بشیر کے پاس نہیں جانا چاہتا

Reading Time: < 1 minute

قومی احتساب بیورو نیب نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے تاہم اس بار نواز شریف کے خلاف اپنی درخواست واپس لینے کیلئے نئی درخواست دی ہے ۔ نیب کی نئی درخواست کے مطابق نواز شریف کے بقیہ دونوں ریفرنس اب جج محمد بشیر کو منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ۔

قومی احتساب بیورو نیب نے نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز کی واپس جج محمد بشیر کی عدالت میں منتقلی کیلئے دائر اپنی ہی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ عدالت عظمی میں دائر کی گئی درخواست میں نیب نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف ہماری اپیل کل سماعت کیلئے مقرر ہے، اپیل کا مقصد احتساب عدالت میں ٹرائل کو جلد نمٹانا تھا، ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد دوسری احتساب عدالت میں بھی ٹرائل تقریباً تکمیل تک پہنچ چکا ہے ۔

نیب نے درخواست میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت نمبر 2 کو ٹرائل مکمل کرنے کے لیے 6 ہفتوں کا وقت دے رکھا ہے، ٹرائل کی جلد تکمیل کے لیے اپیل واپس لینا چاہتے ہیں، غیر مشروط طور پر درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے ۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی درخواست پر ان کے بقیہ ریفرنس جج محمد بشیر کی عدالت سے دوسری عدالت منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جس کو نیب نے عدالت عظمی میں چیلنج کر رکھا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے