پاکستان24 متفرق خبریں

بدمعاش وکیلوں کا ازخود نوٹس

اکتوبر 7, 2018 < 1 min

بدمعاش وکیلوں کا ازخود نوٹس

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر وکیلوں کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ازخود نوٹس لے لیا، پنجاب پولیس کے سربراہ اور وکلا تنظیموں کے کرتا دھرتا طلب کر لئے گئے ۔

لاہور میں وکیلوں نے ایک پولیس سب انسپکٹر کو عدالت کے اندر سے دھکے دے کر باہر نکالا اور پھر تشدد کا نشانہ بنایا ۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے پنجاب پولیس کے سربراہ سے رپورٹ طلب کی ہے جبکہ بار کے نمائندوں کو بھی نوٹس جاری کئے ہیں ۔ سماعت تیرہ اکتوبر کو ہوگی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے