خواجہ سرا کو پیزا کھانے کی خواہش

راولپنڈی میں گزشتہ رات گشت کرنے والی ڈولفن پولیس نے گاڑی کی تلاشی سے روکنے والے دو افراد کو گرفتار کیا جن میں سے ایک فوج کا لیفٹین جبکہ دوسرا خواجہ سرا نکل آیا ۔

ڈولفن فورس کے اہلکار رضا حیدر کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے کمرشل مارکیٹ میں ایک سفید کار کو روکا جس کے پردے گرے ہوئے تھے، ڈرائیور نے تلاشی دینے سے انکار کیا اور کہا کہ ملٹری پولیس کو بلاؤ، تھانہ کینٹ سے نفری بلا کر تلاشی لینے پر گاڑی سے خنجر اور پستول برآمد ہوا ۔

دوسری جانب حراست میں لئے گئے خواجہ سرا کے مطابق اس نے لفٹ لی تھی اور عمر صاحب سے پیزا کھانے کی فرمائش کی تھی ۔ خواجہ سرا کے بیان کے مطابق اس سے پولیس نے کوئی بدتمیزی نہیں کی اور نہ ہی عمر صاحب نے پولیس سے نامناسب رویہ اختیار کیا ۔

پولیس اہلکار کے مطابق لفٹین عمر نے خود کو آرمی افسر قرار دیتے ہوئے تلاشی دینے سے انکار کیا اور فون کر کے کسی کو کہا کہ کوئیک رسپانس فورس بھیجو ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے