پاکستان24 عالمی خبریں

سعودی صحافی کا قتل منصوبہ بندی تھی

اکتوبر 23, 2018 < 1 min

سعودی صحافی کا قتل منصوبہ بندی تھی

Reading Time: < 1 minute

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی منصوبہ کئی دن پہلے کی گئی تھی ۔ یہ بات انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کے ارکان پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ مشتبہ افراد پر استنبول میں مقدمہ چلایا جائے ۔

ترک صدر کا کہنا تھا ترکی کے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ دو اکتوبر کو سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی کے ‘وحشیانہ’ قتل کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی ۔ اردوغان نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ جواب دے کہ جمال خاشقجی کی لاش کہاں ہے اور اور اس کارروائی کا حکم کس نے دیا ۔

یاد رہے کہ جمال خاشقجی امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ کے ساتھ منسلک تھے ۔ ان کی موت کیسے ہوئی  اس پر سعودی عرب مسلسل بیان تبدیل کر رہا ہے ۔ سعودی عرب کی جانب سے کئی دنوں تک یہ کہنے کے بعد کہ وہ زندہ ہیں یہ تسلیم کیا گیا کہ وہ مارے گئے ہیں ۔

جمال خاشقجی کی موت سعودی عرب، امریکا اور ترکی میں اس وقت ایک تنازعے کے طور پر خبروں میں ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے