پاکستان پاکستان24

زرداری – فریال جے آئی ٹی میں پیش

نومبر 28, 2018 < 1 min

زرداری – فریال جے آئی ٹی میں پیش

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے تفتیش کی ہے ۔ دونوں سے الگ الگ تفتیش کی گئی ۔ بلاول بھٹو جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔ بتا یا گیا ہے کہ وہ اپنے وکیل کے ذریعے جے آئی ٹی کا سوال نامہ حاصل کریں گے ۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے طلب کرنے پر آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے پیش ہو کر تفتیش کرنے والوں کے سوالوں کے جواب دیئے ۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے 29 جعلی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا تھا جن کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی ۔

منی لانڈرنگ کے اس اسکینڈل میں کئی بااثر شخصیات اور بعض بینکوں کے سربراہان کے نام سامنے آئے ہیں، جبکہ چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی سمیت آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور اومنی گروپ کے مالک انور مجید سمیت کئی افراد زیر حراست ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے