پاکستان

سرکاری ملازمین کی دہری شہریت خطرناک

دسمبر 15, 2018 < 1 min

سرکاری ملازمین کی دہری شہریت خطرناک

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے دہری شہریت والے سرکاری ملازمین/ججوں اور اعلی حکام کے بارے میں فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کو ان کے خلاف کارروائی کیلئے کہا ہے ۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا ہے کہ دوران ملازمت غیرملکی شہریت لینا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ملازمین کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے، متعلقہ حکومتیں ایسے ملازمین کو دوسری شہریت چھوڑنے کی ڈیڈلائن دیں اور ناکامی کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی کریں ۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی شہریت والے سرکاری ملازمین ریاست پاکستان کے مفاد کیلئے خطرہ ہیں، غیر پاکستانیوں کو پاکستان میں عہدے دینے پر مکمل پابندی ہونی چاہیے، غیر پاکستانیوں کو عہدے دینے پر مکمل پابندی بارے پارلیمنٹ واضح قانون سازی کرے ۔
ناگزیر صورتحال میں کسی غیر پاکستانی کو عہدہ دینے سے قبل وفاق/صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے ۔ فیصلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں دہری شہریت والے اپنے اپنے ملازمین کی فہرستیں مرتب کر کے انکے نام منفی فہرست میں ڈالے ۔ اور پارلیمنٹ دہری شہریت والے ملازمین کے خلاف کارروائی کیلئے جلد قانون سازی اور دیگر اقدامات کرے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے