پاکستان پاکستان24

نیب مقدمات: غیر معمولی حالات میں ضمانت ہوگی

دسمبر 17, 2018 < 1 min

نیب مقدمات: غیر معمولی حالات میں ضمانت ہوگی

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں لاہور کی گلشن ناصر نجی ہاؤسنگ سکیم اسکینڈل کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ہے ۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ پانچ ممبر لارجر بینچ فیصلہ دے چکا ہے کہ غیر معمولی حالات کے علاوہ نیب مقدمات میں ضمانت نہیں دی جائے گی ۔

کیس کی سماعت عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے کی ۔ درخواست ملزم نصیر احمد کے وکیل نے کہا کہ 40 کینال زمین سوسائٹی کو منتقل ہو چکی ہے ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ لوگوں سے پیسے لے کر پلاٹ نہیں دیئے، پانچ ممبر لارجر بینچ فیصلہ دے چکا ہے کہ غیر معمولی حالات کے علاوہ نیب ملزمان کو ضمانت نہیں دی جائے گی،

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ تمام لوگوں کو پلاٹ دینے کا دعویٰ غلط ہے ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق وکیل نے کہا کہ نیب کی تشکیل کردہ کمیٹی کے مطابق ایک کروڑ 36 لاکھ کا ڈویلپمنٹ کام باقی ہے، 98 لوگوں سے پیسے لئے ان کے پلاٹ موجود ہیں ۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ وکلاء عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش نہ کیا کریں، نیب سے پوچھیں گے تو اور کہانی سامنے آئے گی ۔

عدالت نے ملزم کے وکیل کی کیس کی تیاری نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے