پاکستان

شاہد خاقان کے خلاف انکوائری کی منظوری

جنوری 2, 2019 < 1 min

شاہد خاقان کے خلاف انکوائری کی منظوری

Reading Time: < 1 minute

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی ہے ۔ چيئرمين نيب نے کہا ہے کہ ملک سے بد عنواني کا خاتمہ اور مفرور ملزمان کي گرفتاري نيب کي اولين ترجيح ہے ۔

چيئرمين نيب جسٹس ريٹائرڈ جاويد اقبال کي زير صدارت اسلام آباد ميں ايگزيکٹيو بورڈ کا اجلاس ہوا جس ميں بيس انکوائريوں کي منظوري دي گئي، نيب اعلاميے کے مطابق ن ليگ کے سينئر رہنما شاہد خاقان عباسي کے خلاف تحقيقات کي منظوري سابق وفاقي وزير پيٹروليم کے طور پر دي گئي، اس کے علاوہ سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا، سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق، ڈپٹی ایم ڈی پی ایس او یعقوب ستار اور بینک آف پنجاب کے سی ای او نعیم الدین کے خلاف بھی انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئي،اعلاميے کے مطابق جن افراد کے خلاف انکوائري کي منظوري دي گئي ان ميں سابق ممبر قومی اسمبلی میاں امتیاز، میاں ابراہیم، میاں اعجاز عامر، چوہدری محمد منیر، جام خان شورو، زاہد علی بھرگڑی، سہیل انور سیال، عبدالجبار خان، امان اللہ سیال اور علی عثمان شامل ہیں۔

سابق اٹارني جنرل ملک محمد قيوم اور سابق سيکرٹري وزارت انفارميشن ٹيکنالوجي فاروق اعوان کے خلاف بھي انکوائري کي منظوري دي گئي،اس کے علاوہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی، سندھ اور پنجاب کے مختلف افسران و ٹھیکداروں کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے