متفرق خبریں

مشرف نے منجمد اکاؤنٹس سے بھی رقم نکال لی

جنوری 15, 2019 < 1 min

مشرف نے منجمد اکاؤنٹس سے بھی رقم نکال لی

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی کی انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان کو بتایا گیا ہے کہ مفرور ملزم پرویز مشرف کے دو منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکالی گئی ہے ۔

پرویز مشرف کی بے نظیر بھٹو قتل کیس میں جائیداد ضبطگی کے معاملے پر ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز نے سابق صدر کے فارم ہاؤس، پانچ پلاٹوں اور آٹھ سے زائد بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں ۔

کیس میں تفتیشی افسر ایف آئی اے کا ایس ایچ او عظمت بھی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوا ۔ اور گزشتہ پیشیوں پر غیر حاضری کی عدالت سے معذرت کی جس کے بعد عدالت نے اس کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے ۔ عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے پرویز مشرف کے 2016 میں جمع کروائے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات میں بتائی گئی رقم میں نمایاں کمی پر تعجب کا اظہار کیا ۔

جج محمد اصغر خان نے پوچھا کہ دوسال قبل فراہم کی جانے والی بنک اکاؤنٹس تفصیلات اور موجودہ اکاؤنٹس کی رقم میں فرق کیوں ہے؟ انہوں نے اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے خواجہ امتیاز کو ہدایت کی کہ ملزم کے بنک اکاؤنٹس سے ٹرانزیکشن کی تفصیلات حاصل کرکے آگاہ کریں ۔

عدالت نے سما عت 15 فرور ی تک ملتوی کر دی ۔ ایف آئی اے نے بے نظیر قتل کیس کے چالان میں سابق صدر پرویز مشرف کو مرکزی ملزم نامزد کر رکھا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے