پاکستان24 عالمی خبریں

افغانستان: خودکش حملے میں ۱۲۶ جاں بحق

جنوری 22, 2019 < 1 min

افغانستان: خودکش حملے میں ۱۲۶ جاں بحق

Reading Time: < 1 minute

افغانستان میں ایک فوجی ٹریننگ سینٹر پر خود کش حملے میں 126 اہلکار مارے گئے ہیں جبکہ ۶۰ کےلگ بھگ زخمی ہوئے ۔ حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے اور ایک نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا ۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مشرقی صوبہ وردک میں افغان خفیہ ایجنسی کے ٹریننگ سینٹر پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کرکے 126 اہلکاروں کو قتل کر دیا، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آوربھی مارے گئے ۔

حکام کے مطابق تین حملہ آور فائرنگ کرتے رہے جبکہ چوتھے حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرا دی ۔ بارود سے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرانے کے بعد حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے، لڑائی میں 126 افغان اہلکار مارے گئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

افغان فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کارروائی میں 3 طالبان جنگجوؤں کو مار دیا گیا۔ افغان طالبان نے فوجی بیس پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبے لوگر میں گورنر اور خفیہ ایجنسی کے صوبائی صدر کے قافلے پر خود کش حملے میں 15 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب طالبان اور امریکی حکام افغان مسئلے کا پرامن حل ڈھونڈنے کیلئے قطر میں مذاکرات کر رہے ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے