کھیل

بارہ سال بعد کامیابی

جنوری 16, 2017 < 1 min

بارہ سال بعد کامیابی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کی سرزمین پر بارہ سال بعد آسٹریلیا کو شکست دے دی _ دوسرے ایک روزہ میچ میں کامیابی حاصل کرنے سے پاکستان نے گزشتہ سولہ ناکامیوں کا تسلسل توڑ دیا ہے _ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 220 رنز بنائے، پاکستانی گیند بازوں کی نپی تلی گیندوں نے کینگرو بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہ دیا اور پوری ٹیم اننچاس ویں اوور میں پویلین لوٹ گئی _ جواب میں پاکستانی ٹیم کے ابتدائی بلے بازوں نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے آسان ہدف تک رسائی کو مزید آسان بنا دیا، کپتان محمد حفیظ نے 72 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک 42 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، بابر اعظم نے محمد حفیظ کا ساتھ دیتے ہیں ہوئے 34 رنز بنائے _ پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر تین اوور قبل ہدف حاصل کر لیا _ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 92 رنز سے شکست ہوئی تھی

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے