عالمی خبریں

دنیا کے بیس خوش ممالک

مارچ 20, 2017 < 1 min

دنیا کے بیس خوش ممالک

Reading Time: < 1 minute

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے ’خوش ممالک‘ میں پہلے بیس نمبر تک کوئی اسلامی ریاست موجود نہیں۔ ناروے جو گزشتہ برس چوتھے نمبر پر تھا اس سال پہلے نمبر پر آیا ہے۔
خوشی جانچنے کا معیار سماجی خوشحالی، زندگی میں اپنے فیصلے خود لینے کی آزادی، اچھی حکمرانی، دیانتداری، صحت ، آمدن اور لوگوں کا بہتر دیکھ بھال کو بنایا گیا ہے۔ رپورٹ میں ایک سو پچپن ممالک کی شرح نمو، آمدن میں بڑھوتری ، عوامی اعتماد ، روزگار اورمعیشت کی ترقی کو بھی سامنے رکھ گیاہے۔رپورٹ میں ڈنمارک دوسرے، آئیس لینڈ تیسرے اور سوئٹرز لینڈ چوتھے نمبرپر آیاہے۔ امریکا کا نمبر چودہواں ہے جبکہ جرمنی سولہ اور برطانیہ انیس نمبر پر ہے۔ دیگرممالک میں پانچویں نمبر پر فن لینڈ، چھٹے پر نیدرلینڈ، ساتویں پر کینیڈا، پھر نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، سویڈن، اسرائیل، کوسٹاریکا، آسٹریا ہیں۔ آئرلینڈ پندرہویں، بلجیم سترہ، لکسم برگ اٹھارہ اور چلی بیس نمبر پر ہے۔ روانڈا کو رپورٹ میں ایک سو پچپن، شام ایک سو چون، تنزانیہ کو ایک سوترپن اور برونڈی کو ایک سو باون نمبر پر رکھا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے