عالمی خبریں

حملہ خالد مسعود نے کیا: لندن پولیس

مارچ 24, 2017 < 1 min

حملہ خالد مسعود نے کیا: لندن پولیس

Reading Time: < 1 minute

لندن کی پولیس نے پارلیمان کے باہر ہونے والے دہشت گردی حملے میں ملوث شخص کی خالد مسعود کے نام سے شناخت کی ہے۔ مسعود کی عمر باون برس تھی اور وہ برطانیہ کی کاونٹی کینٹ میں پیدا ہوا تھا لیکن اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ویسٹ مڈلینڈ میں رہائش پذیر تھا۔ پولیس نے برمنگھم اور لندن میں پانچ مردوں اور تین خواتین کو حراست میں لیا ہے جن کے بارے میں یہ شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ ملک میں مزید حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق مسعود جو اس حملے میں مارا گیا تھا اس کے خلاف فی الوقت کوئی تحقیقات نہیں ہورہی تھیں البتہ ماضی میں اسے کئی مرتبہ سزا ہو چکی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی اطلاع نہیں تھی کہ مسعود کوئی حملہ کرنے والا ہے لیکن ماضی میں اسے کئی مرتبہ سزا ہو چکی تھی اور اسی وجہ سے پولیس کے ریکارڈ میں اس کا نام تھا۔ اس کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نقص امن و عامہ میں ملوث ہونے پر سزا ہوئی تھی۔ اس کو پہلی مرتبہ نومبر 1983 میں سزا ہوئی تھی اور آخری مرتبہ سنہ 2003 میں اسے چاقو رکھنے کے جرم میں پکڑا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے