متفرق خبریں

اڑن ٹیکسی کامیاب ہو گئی

ستمبر 26, 2017 < 1 min

اڑن ٹیکسی کامیاب ہو گئی

Reading Time: < 1 minute

دنیائے مواصلات میں ایک اور انقلاب بپا ہوا ہے، دنیا میں اڑنے والی ٹیکسی نے کامیاب پرواز مکمل کر لی ہے_

دبئی کے ساحل کے لیے دو افراد کو لے کر اڑن ٹیکسی نے بغیر پائلٹ کے پرواز مکمل کر کے ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے، دبئی کی روڈ و ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نے ایک سرکاری رپورٹ جاری کر کے اس کی تصدیق کی ہے_

اس رپورٹ کے نقل کے ترجمے میں پاکستان 24 ڈاٹ ٹی وی  کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دو نشستوں پر مشتمل یہ اڑنے والی ٹیکسی بجلی کے ذریعے چلتی ہے اور ماحول دوست ہے _ اتھارٹی اس اڑن ٹیکسی کو ایک ماہ بعد عام لوگوں کے لیے سفری سہولیات فراہم کرنے کی باقاعدہ اجازت دیدے گی _ اس ٹیکسی کے آٹھ پنکھے ہیں اس لیے گرنے کا خدشہ نہیں ہے _ دبئی کے  شہزادے شیخ حمدان بن محمد بن راشد آلمکتوم نے کہا کہ یہ اس خطے میں بغیر ڈرائیور کے میٹرو چلانے کے بعد ہماری دوسری بڑی کامیابی ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے