پاکستان

اپوزیشن لیڈر کیلئے کتنے ووٹ؟

ستمبر 27, 2017 < 1 min

اپوزیشن لیڈر کیلئے کتنے ووٹ؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں سیاسی ہلچل ہروقت رہتی ہے ۔ آج کل پانامہ کے ہنگامے کے بعد تحریک انصاف نے فراغت کو مصروف بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر یا قائد حزب اختلاف کو تبدیل کرنے کی ٹھانی ہے ۔
تحریک انصاف اپنی پسند کا اپوزیشن لیڈر لگانے کیلئے اپنی بدترین مخالف سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ سے بھی ہاتھ ملانے کیلئے تیار ہوئی اور پھر گلے مل گئی۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا تحریک انصاف خورشید شاہ کو ہٹاکر اپنی پسندکا اپوزیشن لیڈر کامیاب کرا پائے گی۔ اس کیلئے پہلے تو مختلف سیاسی جماعتوں خاص طورپر تحریک انصاف اور متحدہ موومنٹ کا کسی ایک امیدوار پر راضی ہوناہے جبکہ دوسری طرف ایوان میں پارٹی پوزیشن بھی دیکھنا ہوگی۔
اس وقت قومی اسمبلی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے پاس ارکان کی تعداد کچھ یوں ہے کہ پیپلزپارٹی سینتالیس 47 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ تحریک انصاف کے پاس ارکان کی تعداد اکتیس 31 ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ قومی اسمبلی میں چوبیس 24 ارکان کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔ جماعت اسلامی کی چار نشستیں ہیں۔ قومی اسمبلی میں جس آزاد ارکان بھی ہیں جبکہ شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ اکلوتی نشست رکھتی ہے۔
اس صورتحال میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم مل کر اپوزیشن لیڈر بنا سکتے ہیں مگر دوسری جانب پیپلز پارٹی آزاد ارکان کو ساتھ ملاکر بھی سخت مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ ایسے حالات میں تحریک انصاف کی نئی تحریک سیاسی وپارلیمانی صورتحال کو دلچسپ مقابلے کی جانب لے کر جارہی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے