عالمی خبریں

بھگدڑ میں درجنوں کچلے گئے

ستمبر 29, 2017 < 1 min

بھگدڑ میں درجنوں کچلے گئے

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے گنجان آباد شہر ممبئی کے ایک ٹرین اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،  ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایلفنسٹن ٹرین اسٹیشن پر پٹڑیوں کو عبور کرنے والے پل پر بھگدڑ مچنے سے 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے 30 کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت کا شیڈول متاثر ہونے سے ایک ہی وقت میں 4 ٹرینیں اسٹیشن پر موجود تھیں جب کہ مسافروں نے ٹکٹ لینے کے لئے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو اچانک بھگدڑ مچ گئی۔

ریلوے ترجمان انیل سکسینا کے مطابق اسٹیشن پر مسافروں کی تعداد بڑھنے سے جگہ کم پڑ گئی اور جب مسافروں نے اپنی ٹرینوں کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو بھگدڑ مچی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب پولیس نے اس اطلاعات کی تحقیقات شروع کردی کہ بھگدڑ سے پہلے پل کے قریب شارٹ سرکٹ کی آواز سنی گئی جو بھگدڑ کی وجہ بنی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے