پاکستان

جرنیلی کانفرنس میں کیا ہوا

اکتوبر 3, 2017 < 1 min

جرنیلی کانفرنس میں کیا ہوا

Reading Time: < 1 minute

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس راولپنڈی جنرل ہیڈ کوارٹر میں ہوئی _ اجلاس میں ملکی اندرونی بیرونی سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا _

عسکری ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں اسپیشل کورکمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی، کانفرنس گھنٹےتک جاری رہی، ذرائع کے مطابق کانفرنس میں ملک کو درپیش چیلنجز اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملک کو درپیش خطرات کا بھی جائزہ لیا گیا، کانفرنس کے شرکاء کی طرف سےملک کودرپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے اور مادر وطن کے دفاع کیلئے بھرپور اقدامات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اتفاق کیاگیا کہ اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، کانفرنس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور تازہ ڈویلپمنٹس بھی زیر غور آئیں اور شرکاء نے اتفاق کیا کہ آئین کی پاسداری اورقانون کی عملداری کویقینی بنانےکیلئے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہےگی جبکہ اداروں کی مضبوطی اور استحکام کیلئے مکمل تعاون کیاجائےگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سپہ سالار نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان سے متعلق بھی شرکاء کو اعتماد میں لیا، کانفرنس میں شدت پسندی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیاگیا اجلاس میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا ،

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے