عالمی خبریں

آزادی کیلئے سینکڑوں تحریکیں

اکتوبر 8, 2017 < 1 min

آزادی کیلئے سینکڑوں تحریکیں

Reading Time: < 1 minute

دنیا میں آزادی اور خودمختاری کیلئے سینکڑوں تحریکیں چل رہی ہیں مگر اس وقت خبروں میں کردستان اور کاتالونیہ ہیں ۔ سپین کے وزیراعظم ماریانو راہوو نے خبردار کیا ہے کہ کاتالونیہ کی جانب سے آزادی کے اعلان کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا وہ کاتالونیہ کی خودمختاری کو معطل کرنے کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں۔ ایک اخباری انٹرویو کے دوران سپین کے وزیراعظم نے اس بحران کے حل کے لیے کسی ثالثی کو بھی مسترد کر دیا۔

سپین کے شمال مشرقی امیر علاقے کاتالونیہ میں ہونے والے ریفرینڈم کے حتمی نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ 23 لاکھ ووٹروں میں سے 90 فیصد نے آزادی کے حق میں ووٹ دیے۔

اس سے قبل ہزاروں افراد نے ملک بھر میں سپین کے اتحاد کے لیے ریلیاں نکالیں۔ یہ مظاہرے تین اکتوبر کو کاتالونیہ کی آزادی کے لیے ہونے والے متنازع ریفرینڈم کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ تاہم ووٹ دینے کی شرح 43 فیصد تھی۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے