پاکستان

خاتون کو پہاڑ سے نیچے پھینک دیا

اکتوبر 20, 2017 < 1 min

خاتون کو پہاڑ سے نیچے پھینک دیا

Reading Time: < 1 minute

سسرالیوں نے خاندانی جھگڑے پر خاتون کو پہاڑ سے نیچے پھینک دیا۔ تین بچوں کی ماں انتہائی تشویشناک حالت میں راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دی گئی ۔ پلندری آزاد کشمیر میں ایک اور حوا کی بیٹی ظلم کا نشانہ بن گئی۔ سسرالیوں نے حیوانوں کا روپ دھار لیا۔ ظلم و بربریت کی انتہا کر دی۔ راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں لائی گئی شاہدہ پروین تین بچوں کی ماں ہے ۔ سسرالیوں نے مبینہ طور پر پہلے خاتون پر تشدد کیا، بعد میں شوہر نے گھر والوں سے مل کر شاہدہ کو پہاڑ سے نیچے پھینک دیا۔ ہولی فیملی اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کے جسم کی ہڈیاں متعدد مقامات سے ٹوٹ چکی ہیں۔ تشدد سے اس کی حالت غیر ہے۔ تاہم اس کی جان بچانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے, دوسری جانب متاثرہ خاتون کے لواحقین نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ تین بچوں کی ماں شاہدہ پروین کو سسرالیوں نے ہی پہاڑ سے نیچے پھینکا، جس میں اس کا شوہر ملوث ہے۔ پلندری پولیس بیان ریکارڈ کرنے ہولی فیملی اسپتال پہنچی مگر متاثرہ فیملی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس ظلم پر پولیس نے ٹال مٹول سے کام لیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے خاتون پر تشدد ہوا ہے، مگر میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے