پاکستان

تشہیر بھی بریکنگ نیوز

اکتوبر 21, 2017 < 1 min

تشہیر بھی بریکنگ نیوز

Reading Time: < 1 minute

چینلز میں مقابلے کی دوڑ میں تشہری پیغام بھی بریکنگ نیوز بن جاتا ہے،

پاکستان میں نجی ٹی وی چینلزنے نمبرون کی دوڑ اور سب سے پہلے کی ریس میں اخلاقیات تو کیا صحافت کے اصولوں کا دامن بھی چھوڑ دیا،ایک وقت تھا کہ ٹی وی چینلز اپنی خبر میں کسی کمپنی کا نام یا سائن بورڈ نہیں دکھاتے تھے کہ مفت میں کمپنی کی تشہیر نہ ہوجائے لیکن گزشتہ چند سالوں سے نجی چینلز نے ہر صحافتی اور اخلاقی اصول کو پس پشت ڈال دیا ہے ،آج بروز ہفتہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے روایتی انداز میں سندھ میں کرپشن کی کہانی کو بنیاد بنا کر پارٹی کے سہون شریف کے جلسے کو پروموٹ کیا ہے تاکہ جلسہ میں زیادہ سے زیادہ شریف ہوں،تمام نیوز چینلز کپتان کے بیان کو بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا اور کافی ٹائم وڈیو پیغام کو نشر کرنے میں دیا گیا ،عمران خان نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کے لوگوں کو ہے جن کا سب سے زیادہ پیسہ چوری کیا گیا،صوبہ سندھ میں ظلم اور لاقانونیت ہے چھوٹے کسانوں کو پانی نہیں ملتا، سب سے زیادہ لوٹ مار بھی سندھ کے لوگوں کے ساتھ ہوئی اور صوبے کے عوام کا پیسا چوری کرکے بیرون ملک منتقل کیا گیا۔
عمران خان نے پیغام کے آخر میں کہا کہ وہ پارٹی کےسیہون شریف جلسے میں اہم اعلان کریں گےاس لیے لوگ زیادہ سے زیادہ جلسے میں شرکت کریں

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے