پاکستان

نظریہ ضرورت والی عدلیہ

نومبر 3, 2017 2 min

نظریہ ضرورت والی عدلیہ

Reading Time: 2 minutes

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نواز شریف کو تین نومبر دو ہزار سات یاد آ گیا، نواز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان میں کوئی اختلاف نہیں، باہر کے کچھ لوگ اختلاف کی خواہش رکھتے ہیں جو پور ی نہیں ہو گی، نواز شریف نے سوال کیا کہ ادادروں سے تصادم صرف ہمارا ہی کیوں ہوتا ہے، توہین عدالت اندر سے بھی ہوتی ہے باہر سے بھی۔۔۔۔انصاف کے تقاضوں کی توہین کون کر رہا ہے۔۔۔۔وکلا کنونشن میں پوچھے گئے بارہ سوالات کا جواب نہیں ملا، کسی کیس میں نہیں دیکھا کہ سپریم کورٹ کاجج کیس کی نگرانی کرے، یہ سب کیا ہے کس بات کی سزا ہے، نوازشریف نے کہا کہ کیا دہشتگردی اورلوڈشیڈنگ ختم کرنے کی سزا دی جارہی ہے ، فارن ریزرو بڑھائے اور سی پیک بنایا کیا اس کی سزا دی جارہی ہے ، کیا اس بات کی سزا ہے کہ کراچی میں امن لایا،ایٹمی قوت بنانے والے وزیراعظم کو سزا دی جارہی ہے، زرداری صاحب مجھے گالیاں نہیں دے رہے کسی کوخوش کررہے ہیں،سپریم کورٹ کے ججز نے کہا کہ کیسزکرپشن کے نہیں، نواز شریف نے  احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ملک میں سینکڑوں کیسز زیرالتوا ہیں،کیا کسی نے دیکھا ہے کسی کیسز میں ایسا ہو،70سالوں میں کئی بار یوم سیاہ آئے،نظام میں بہتری آنے کی ضرورت ہے،عدالتی نظام کی توہین باہرسے نہیں،اندر سے بھی ہوتی ہے، قانونی تقاضے پورے نہ کئے جائیں تو بھی عدالت کی توہین ہوتی ہے،نوازشریف نے کہا کہ سیاست میں آنے سے پہلے کے الزامات کا سامنا کررہا ہوں، سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کیوں اوپن نہیں ہوتی،نوازشریف نے کہا کہ جب تک ہر چیز کا اوپن ٹرائل نہیں ہوتا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،چیزیں چھپ چھپا کے رکھنے سے دیکھا ملک میں کیا ہورہا ہے؟نوازشریف نے کہا کہ ہمارے ٹکراؤ کی باتیں تو ہورہی ہیں،ان کی باتیں نہیں ہوتیں جو ہم سے ٹکرا رہے ہیں،نوازشریف نے کہا کہ ماضی میں جو این آر او آیا وہ پیپلزپارٹی اور ڈکٹیٹر کے درمیان تھا،کوشش ہے ریفرنسز کی سماعت الیکشن سے پہلے ختم ہو،ریفرنسز اکٹھے ہوں گے تو سماعت جلد ختم ہوگی،ہماری حکومت میں ہمیشہ مارچ سے متعلق قیاس آرائیاں ہوتی ہیں،نوازشریف نے کہا کہ آزاد خودمختارعدلیہ کی حمایت کرتا ہوں،ایسی عدالیہ کی حمایت نہیں کرتا تو آمروں کو ہار پہنائے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے