عالمی خبریں

چیف جسٹس مستعفی

نومبر 12, 2017 < 1 min

چیف جسٹس مستعفی

Reading Time: < 1 minute

چیف جسٹس نے پہلے فیصلہ دیا، پھر جبری رخصت پر گئے اور بالآخر کرپشن کے الزامات پر استعفی دے دیا مگر وہاں کی حکومت میں گاڈ فادر اور سسیلین مافیا موجود نہیں _

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کرپشن کے الزامات پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے،بنگلہ دیش سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سریندر کمار سنہا نے چھٹیوں پر جانے کے 6 ہفتے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا،ترجمان صدر بنگلہ دیش جوئینل ابیدن نے چیف جسٹس کے استعفے کی تصدیق کر دی،چیف جسٹس بنگلہ دیش اس بینچ کا حصہ رہے جس نے پارلیمنٹ کا اعلی عدلیہ کے ججز کو ہٹانے کا اختیار ختم کر کیا تھا،اس فیصلے کے بعد سے جسٹس سریندر کمار کو حکومت کی جانب سے شدید تنقید رہا،جس پر وہ گزشتہ ماہ ایک ماہ کی رخصت پر بیرون ملک چلے گئے تھے،بنگلا دیش میں حکومت مخالف حلقوں کا کہنا تھا کہ جسٹس سریندر کمار کو حکومت نے ایک ماہ کی جبری رخصت پر بھیجا،واضح رہے کہ بیرون ملک رخصت پر جانے کے ایک روز بعد جسٹس سریندر کمار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ بیمار نہیں ہیں بلکہ فیصلے کے حوالے سے کی جانے والی تنقید سے انہیں دکھ پہنچا ہے،ان کا کہنا تھا کہ میں ملک سے بھاگ نہیں رہا، واپس ضرور آؤں گا۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس سنہا پر کرپشن اور منی لانڈرنگ سمیت 11 مقدمات قائم ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے