پاکستان

دھرنا مذاکرات کی آخری کوشش

نومبر 18, 2017 < 1 min

دھرنا مذاکرات کی آخری کوشش

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد میں وزارت داخلہ اور دھرنا شرکا کےدرمیان رابطہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ اور دھرنا مظاہرین کے وفد کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہونگے، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کےوفد میں احسن اقبال،راجاظفرالحق اور سلام آبادانتظامیہ شامل ہوگی،

وزیر داخلہ احسن اقبال کی مظاہرین سے مزاکرات کے ذریعہ دھرنا ختم کرانے کی آخری کوشش کرتے ہوئے انتظامیہ کو آپریشن 24 گھنٹے موخر کرنے کی ہدایت کی ہے، مذہبی راہنماؤں اور مشائخ کرام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر عوام کو تکلیف اور باہم خونریزی سے بچانا چاہیے – جاری بیان کے مطابق کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانا قانونی تقاضہ ہے -تحفظ ختم نبوت قانون پاس ہونا پارلیمنٹ کا تاریخی کارنامہ ہے -قیامت تک کوئی اس میں تبدیلی نہیں لا سکے گا -اب دھرنے کا جواز نہیں رہا – ضد کا انجام جشن عید میلادالنبی کے ماحول کو کشیدہ کرے گا –

پوری قوم کا حق ہے کہ بھائی چارہ اور امن کی فضا میں عید میلاد النبی پورے جوش و خروش سے منائے – احسن اقبال

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے