پاکستان

عمران خان کو استثنا

نومبر 24, 2017 < 1 min

عمران خان کو استثنا

Reading Time: < 1 minute

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں سات دسمبر تک توسیع دیتے ہوئے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت چار مقدمات میں شامل تفتیش کرنے اور پولیس کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دے دیا۔ عمران خان نے کہا کہ ہم اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور اس لیے میں تھانے میں جانے کیلئے بھی تیار ہوں،  دھاندلی کی وجہ سے دھرنا دیا، ایسے مقدمات سے ہمارا منہ بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں_

انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کے وکیل بابراعوان نے حاضری سے استثنی کی درخواست دی جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے پوچھا کیاضمانت قبل ازگرفتاری میں استثنی کی درخواست دی جا سکتی ہے؟ بابر اعوان نے موقف اپنایا کہ استثنی مل سکتا ہے جبکہ سرکاری وکیل نے مخالفت کی عدالت نے عمران خان کو شامل تفتیش کرنے اور چاروں مقدمات میں بیان رکارڈ کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت سات دسمبر تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کی عدلیہ، فوج اور اداروں پر حملہ کر رہا ہے,ہم اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں,اور اس لیے میں تھانے میں جانے کیلئے بھی تیار ہوں,میرے کیس سے اداروں کو مضبوط کیا ہے,دھاندلی کی بنا پر دھرنا دیا,ایسے مقدمات سے ہمارا منہ بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں_
عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جمہوریت کو نقصان پہنچارہے ہیں اور پاکستان کا پیسہ نواز شریف باہر لے کر جانے والا چور ہے _ عمران خان کا کہنا تھا کہ 300 ارب روپے کی 29 جائیدادوں کا حساب دیں، عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک مجرم قوم کو مقروض بنانے والا پارٹی کا سربراہ کیسے بن سکتا، یہ بجائے جواب دینے کے عدالتوں کو باتیں کر رہا ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے