متفرق خبریں

حدیبیہ ریفرنس پر نیب مشکل میں

دسمبر 9, 2017 2 min

حدیبیہ ریفرنس پر نیب مشکل میں

Reading Time: 2 minutes

حدیبیہ پیپرز مل ریفرنس بحالی کیلئے دائر اپیل کی سماعت ملتوی کرنے کیلئے نیب خود ہی متحرک ہو گیا ۔ نیب نے حدیبیپ پیپرز مل کیس کی پیر کو سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔ نیب نے حدیبیہ کیس میں متفرق درخواست بھی دائر کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ حدیبیہ کا مقدمہ بڑی اہمیت کا حامل ہے مناسب ہو گا کہ مقدمہ میں پراسیکیوٹر جنرل عدالت میں دلائل میں دیں جبکہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کا عہدہ خالی ہے ۔پراسکیوٹر جنرل کی تقرری کی سمری صدر ملکت کو بھیجی جا چکی ہے، سمری پر جلد نوٹی فیکیشن جاری ہونے کا امکان ہے ۔ استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر مقدمہ کی سماعت ملتوی کی جائے ۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں حدیبیہ مل ریفرنس کا ریکارڈ جمع کرا دیا گیا ہے ۔ ریکارڈ میں حدیبیہ مل کا عبوری اور حتمی ریفرنسز، گواہان کی فہرست شامل ہے ۔ ریکارڈ میں ریفرنس سے متعلق تحقیقات، احتساب عدالت کی ڈائری اور حکم نامے شامل ہیں ۔ ریکارڈ میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ،جے آئی ٹی رپورٹ اور والیم آٹھ بھی شامل کیا گیا ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ حدیبیہ ریفرنس کے ریکارڈ کو عدالتی کاروائی کا حصہ بنایا جائے ۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے اثر انداز ہونے کی وجہ سے اپیل بروقت دائر نہ کی جا سکی کیونکہ نواز شریف نو مرتبہ عوامی عہدے پر رہ چکے ہیں۔ درخواست میں نیب نے کہا ہے کہ نواز شریف ایک مرتبہ صوبائی وزیر خزانہ،تین مرتبہ وزیر اعلی پنجاب رہے، نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم، ایک مرتبہ اپوزیشن لیڈر رہے ۔ نیب نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم یعنی جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں حدیبیہ پیپرز ریفرنس میں اپیل کی، اپیل دائر کرنے کا فیصلہ سابق چیئرمین نیب کی صدارت میں ایک اجلاس میں کیا گیا ۔ زرائع کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل کے عہدے پر اپنی پسند کا وکیل لگانے کیلئے حکومت اور چیئرمین نیب کے درمیان سرد جنگ جاری ہے ۔

 

۔

۔
۔استدعا

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے