پاکستان

احتساب عدالت کو روک دیا

دسمبر 20, 2017 < 1 min

احتساب عدالت کو روک دیا

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کو وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی سے روک دیا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار بیمار ہیں اور لندن میں زیر علاج ہیں جبکہ ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں پیش کیا گیا اس کے باوجود ان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کی عدم حاضری میں احتساب عدالت میں شہادتیں ریکارڈ کرانے کا سلسلہ جاری ہے، احتساب عدالت کو کارروائی سے روکا جائے۔

ہائیکورٹ دو رکنی بنچ نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت کو 17 جنوری تک اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ اسحاق ڈار کی درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے